جموں6ستمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)جموں وکشمیر پولیس کے سربراہ کے راجندر کمار نے آج کہا کہ ریاست کا پرامن ماحول خراب کرنے کی کوشش کرنے والے عناصر سے مضبوطی سے نمٹنے کی ضرورت ہے۔یہاں پولیس ہیڈکوارٹر پر جموں زون کے سینئر پولیس افسران کی ایک میٹنگ میں انہوں نے کہاکہ کچھ عناصر ریاست کا پرامن ماحول خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ایسے عناصر سے مضبوطی سے نمٹنے کی ضرورت ہے۔پولیس ڈائریکٹر جنرل(ڈی جی پی) نے کہا کہ کہ ریاست میں لوگوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے جرم کا پتہ لگانے کے ساتھ ہی امن و امان بنانا لازمی ہے۔کمار نے کہاکہ ریاست کے تمام علاقوں میں قانون کی حکمرانی کو یقینی بنانے اورپرامن ماحول فراہم کرنے میں جموں وکشمیرپولیس کااہم کردارہے۔یہ میٹنگ جموں بلاک میں قانون اور نظام، سیکورٹی اور جرم کی صورت حال کا جائزہ لینے کیلئے بلائی گئی تھی۔وہیں عیدالاضحی کیلئے انتظامات پر بھی بحث کی گئی۔پولیس کے تمام گروپ میں تال میل، قانون اور نظام اور لوگوں کی حفاظت پر زور دیتے ہوئے ڈی جی پی نے کہاکہ قانون کی حکمرانی بڑی تشویش ہے جسے ہر قیمت پر لاگو کیا جانا چاہئے۔انہوں نے حکام سے علاقے میں لوگوں سے پرامن رابطہ بنانے کوکہاہے۔